• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈی جی رینجرز کا عاشورہ کے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے 10محرم الحرام کو کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے سیکیورٹی کے لیے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

منتظمین اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جلوس اور ان کی سیکیورٹی پلان کے مطابق مرتب کی گئی، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے آج کا دن خیریت سے گزرا، محرم کے اختتام تک انشاء اللّٰہ ہم سیکیورٹی معاملات کو یقینی بنائیں گے۔

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دیگر اداروں کے ساتھ تعاون اچھا رہا، جبکہ سندھ رینجرز کا قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ بھی رہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق ناصرف کراچی میں بلکہ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، ہمیں معلوم ہے کہ کیا تھریٹ ہے اور اس پر کیا رسپانس کرنا ہے۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیےہم پوری طرح تیار ہیں، انشاء اللّٰہ ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین