• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کاجمعے کو مظفرآباد میں جلسے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جمعے کو مظفر آباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔

عمران خان  نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں غاضب بھارتی افواج کی جانب سے جاری محاصرے سے متعلق دنیاکو آگا ہ کریں گے اور کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیاں ،کرفیو اور کریک ڈاون مسلسل 38 ویں روز بھی برقرار ہے۔ بھارت کی قابض سیکورٹی فورسز نے سوپور میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

تازہ ترین