• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، سمندری ہوائیں معطل

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تاحال موجود ہے جس کے سبب کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تاحال موجود ہے اور شہر میں آج بھی سمندری ہوائیں معطل رہنے کی توقع ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کل دوپہر تک سمندری ہوائیں معمول سے کم رفتار پر چلیں گی، جبکہ ہوا کا کم دباؤ ختم ہونے میں مزید ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید مون سون اسپیل آنے کا کوئی امکان نہیں اور 15ستمبر تک مون سون اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی علاقوں سے ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین