فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج رواں سال کا ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی 14 سالہ آریان کو چار روز قبل تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا اورآج وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
الائیڈ اسپتال کی فوکل پرسن برائے متعدی امراض ڈاکٹر معصومہ کے مطابق رواں سال کے دوران لائے گئے 27 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، 8 مریض اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ11 مریضوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ باقی مریضوں کا تعلق راولپنڈی، ننکانہ صاحب، جھنگ اور چنیوٹ سے ہے۔