• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی بلند ترین چوٹی مسلمان خاتون نے سر کرلی

برطانیہ کی سب سےبلند برفانی چوٹی ’بین نیوس‘ مسلمان خاتون زہرہ علوی نے سر کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زہرہ نے بتایا کہ انہوں نے سطح سمندر  سے ایک ہزار تین سو پینتالیس میٹر بلند چوٹی سر کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ چوٹی تک پہنچنے میں 4سے 5 گھنٹے لگے جبکہ 4 گھنٹے واپس نیچے آنے میں لگے ۔

چوٹی سر کرنے کے دوران امن اور انصاف کی علامت حضرت امام حسینؓ کے روضے کے گنبد کا جھنڈا بھی اُن کے ساتھ تھا جو انہوں نے چوٹی سر کرنے پر لہرایا۔

زہرہ برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم ہیں اور ٹی وی پریزنٹر اور پبلک اسپیکر بھی ہیں  ناصرف یہ بلکہ وہ 3 بچوں کی والدہ بھی ہیں ۔

زہرہ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جن نام حسین، عباس اور زینب ہیں۔

تازہ ترین