• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن 38ویں روز میں داخل

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور  لاک ڈاؤن 38ویں روز میں داخل


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، قابض بھارتی فورسز کی سوپور میں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 38 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، آج سوپور میں بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

قابض فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

اس کے علاوہ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔

کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیا ءکی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے۔

تازہ ترین