• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں تمام حدیں پھلانگ گیا ہے، شاہ محمود

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام حدیں پھلانگ گیا ہے، پاکستان آواز اٹھائے گا چاہے ہم تنہا ہی کیوں نہ رہ جائیں۔

جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی تو کشمیر میں کرفیو ہے، ابھی حقائق دنیا کے سامنے آئے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کہتا ہے کہ حالات معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں، اگر ایسا ہے تو میں بھارت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ انسانی حقوق کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر بھیجے۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جہاں انہوں نے انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، وہ اپنے مظالم چھپانے کے لیے کشمیریوں کی جدو جہدِ آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے۔

جنیوا میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس سے بھی ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین