• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے لیے آوازا ٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں، شاہد آفریدی

لالا کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے لیے آواز بلند کی ہے، اس مقصد میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، سب آئیں ہرایک آواز کی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران کان کی آواز میں آواز ملانے وہ خود جمعے کو مظفر آباد جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ہفتے 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں غاضب بھارتی افواج کی جانب سے جاری محاصرے سے متعلق دنیاکو آگاہ کریں گے اور کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین