ٹی وی اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی مداحوں کو اُن کی بیٹی کی پہلی جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا۔
انسٹاگرام پر تیزی سے مقبول ہوتی تصویر میں ایمن نے اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں لیا ہوا ہے۔
اس سے قبل بھی جوڑے کی جانب سے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی گئیں تھیں تاہم ان تصویروں میں چہرہ واضح نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بیٹی کی پیدائش کی اطلاع میں ہی منیب بٹ نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام ’امل منیب‘ بتایا تھا۔
واضح رہے کہ ایمن اور منیب گزشتہ سال 21 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔