• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گزشتہ ماہ 36 افراد قتل ہوئے، سی پی ایل سی

سی پی ایل سی نے کراچی میں اگست میں رپورٹ ہونے والے جرائم کی فہرست جاری کر دی۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق ماہِ اگست کے دوران شہرِقائد میں 36 افراد قتل ہوئے جبکہ جرائم پیشہ افراد سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لے اڑے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ 23 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 146 چوری ہوئیں۔

چھینی اور چوری ہونے والی تمام گاڑیوں میں سے صرف 58 گاڑیاں برآمد کی جاسکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی عرصے میں 189 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور 25 سو سے زائد چوری ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں 1853 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 26 سو سے زائد چوری ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگست میں اغوا برائے تاوان اور بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے پر بھی ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔

تازہ ترین