• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانسن کا فیصلہ اسکاٹش عدالت میں غیرقانونی قرار

اسکاٹش عدالت کے جج نے بورس جانسن کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیدیا۔


اسکاٹ لینڈ کی عدالت نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پارلیمان معطلی فیصلے کو غیرقانونی قرار دے دیا، جس کے بعدحکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسکاٹش عدالت کا یہ فیصلہ بورس جانسن حکومت کے لیے ایک نئی افتاد ہے، کیونکہ وہ کسی ڈیل ہونے یا نہ ہونے دونوں صورتوں میں 31اکتوبر تک یورپین یونین کو چھوڑنا چاہتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آئندہ منگل سے برطانوی سپریم کورٹ میں ہوگی۔

مذکورہ بالا عدالت میں وزیراعظم کے پارلیمان معطلی فیصلے کواسکاٹش نیشنل پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جوانا چیری نے چیلنج کیا تھا، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پیر کے روز ہونے والے پارلیمانی سیشن کے اختتام کے بعد سے پارلیمنٹ کو 14 اکتوبر تک معطل کر دیا تھا۔

اب جبکہ برطانیہ کے پاس ای یو چھوڑنے کے لیے سات ہفتے رہ گئے ہیں، تو امکانی طور پر یہی نظر آرہا ہے کہ یاتو حکومت کو کسی ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین کو چھوڑنا ہوگا یا پھر ایک اور ریفرنڈم کرانا ہوگا اور اس ریفرنڈم میں ممکن ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے کے خلاف عوام ووٹ دیدیں۔

تازہ ترین