• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹری مالکان کو آ کر بیان ریکارڈ کرانا چاہئے: ملزم سانحہ بلدیہ

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں فیکٹری مالکان کے ویڈیو بیان کے خلاف درخواست کی سماعت کا معاملہ متعلقہ بینچ کو بھیج دیا۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزم عبدالرحمٰن بھولا نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کافی بہتر ہے، اس لیے فیکٹری مالکان کو یہاں آکر بیان ریکارڈ کرانا چاہیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزم عبدالرحمٰن بھولا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیکٹری مالکان خوفزہ ہو کر ملک چھوڑ گئے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اہم کیسز میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کے عدالتی فیصلے موجود ہیں، جب حکمِ امتناع نہیں ہے تو اے ٹی سی نے بھائیلہ برادران کا بیان کیوں ریکارڈ نہیں کیا؟

ملزم عبدالرحمٰن بھولا کا درخواست میں مؤقف ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہے، اس لیے فیکٹری مالکان کو یہاں آ کر بیان ریکارڈ کرانا چاہیے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے فیکٹری مالکان کا بیان قلم بند کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے فیکٹری مالکان کا بیان قلم بند کرنے کی درخواست اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد معاملہ متعلقہ بینچ کو بھیجتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین