• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شمالی سفید گینڈے کی نسل بچانے کیلئے دو ایمبریو کی تشکیل میں کامیابی

روم( نیوز ڈیسک) اٹلی کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے شمالی سفید گینڈے کی نسل بچانے کیلئے دو ایمبریوں تشکیل دینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

شمالی سفید گینڈے کی نسل بچانے کیلئے دو ایمبریو کی تشکیل میں کامیابی


ایمبریو کی تشکیل کریمونا میں ایوانتا لیبارٹریز میں انویٹر فرٹیلائزیشن عمل کے ذریعے کی گئی ،جس میں ایک لیب میں منی کے ذریعے جمع شدہ انڈوں کی فرٹیلائزیشن شامل ہے۔اس گروپ جس میں نگران بھی شامل تھے، نے کینیا کے اول پیجیٹا کنزروانسی میں رہنے والی دو خواتین نجین اور فتو سے پختہ انڈے حاصل کیے تھے،جبکہ اسپرم دو مختلف شمالی سفید گینڈوں سنی اور ساوت سے لیے گئے تھے۔اپنے ایک بیان میں کینیا وائلڈ لائف سروسز نے کہا کہ پروفیسر سیزر گیلی کی زیرسربراہی ٹیم کی کوششوں سے ایمبریو کی تشکیل ممکن ہوئی۔ ایجنسی نے ڈاکٹر گیلی کے حوالے سے بتایا کہ وہ کینیا سے دس بیضہ خلیہ لے کر آئے ہیں،ہر ایک عورت سے پانچ لیے ہیں۔

تازہ ترین