• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گور نر سندھ کے ہمراہ وفاقی وزیر علی زیدی، ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ممبران صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، خرم شیر زمان ، علی عزیز جی جی سمیت کمشنر کراچی ، ایڈیشنل آئی جی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں باطل کے سامنے سر نہ جھکانے، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور اس کے لئے قربانی کا سبق دیتا ہے۔

تازہ ترین