• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؓنے صبرواستقامت کا درس دیا :مقررین

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) انجمن غو ثیہ قا ریہ حبیبیہ کے زیر اہتمام مر کزی جا مع مسجدرحمانیہ عید گا ہ روڈ ملتان میں سا لانہ شہدا ئے کر بلا کا نفرنس ہوئی،علا مہ قاری صدر کن الدین قا دری نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سید نا امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل میں ہے، کا نفرنس میا ں محمد اقبال جیلا نی ، صوفی محمد سجاد ، وسیم ممتاز ، شیخ شوکت حسین ، محمد اشرف قریشی ، حافظ حبیب الرحمنٰ ، شیخ عبدالحمید قا دری ، چو ہدری غلام دستگیر ، محمدجہا نیہ قادری ، مفتی خو رشید احمد قا دری ، محفو ظ احمد خا ن ، نذر حسین قریشی ، محمد اشرف باروی ، شیخ محمد اکرم نے خطا ب کیا ، متحدہ مسلم موومنٹ کے زیر اہتمام پیغام شہدائے کربلا کانفرنس ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی صدارت میں ہوئی ، مہمان خصوصی احمد مجتبیٰ گیلانی، ذوالفقار سندھوتھے،مقررین نے کہا کہ شہدائے کربلا کی حقیقی پیروی امت مسلمہ کے اتحاد میں وابستہ و پوشیدہ ہے،جب تک امت مسلمہ تمام فروع اختلافات بھلا کر اکٹھی نہ ہوگی کفر کی طاقتوں سے مقابلہ کرنا ناممکن ہوگا، کاشف بوسن ، سلطان محمود ملک اطہر شاہ بخاری ، ملک یوسف ، محمد شاہ گیلانی، انجینئر ممتاز خان، شیخ ارشدمحمود ، بابو نفیس انصاری،علامہ عنایت اللہ الرحمانی ، عبدالحق مجاہد، علامہ غلام دستگیر حامدی، علامہ محمد سبطین خان، علامہ مفتی محمد عثمان پسروری نے بھی خطاب کیا،جامع مسجد حرم گیٹ میں سیدنا امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمخدوم محبوب عالم سبحانی قریشی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یزیدی قوت کو پاش پاش کردیا،اس موقع پر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،مخدوم فیض مصطفے قریشی،مولانا فاروق احمد،ملک رضوان عابدتھہیم، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی،محمد عاصم گولٹروی،حافظ محمد عمران۔خلیفہ عبدالقدوس ودیگر نے بھی خطاب کیا، انجمن حسینیہ اور مرکزی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کے لائسنسدار ومتولی سید علی اصغر رضوی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے صبرواستقامت کا درس دیا ،سالانہ شہادت سیدنا امام حسینؓ کانفرس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مفتی عبدالحمید چشتی اور مفتی بابر احمد مجدی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے حق و صداقت ،عدل وانصاف اور شریعت محمدیہ کی بالادستی کے لیے لازوال قربانی پیش کی ، متحد ہ سنی آئمہ کونسل کے زیر اہتما م منعقدہ شاہ است ؓ کانفرنس سے مرزا محمد ارشد القادری ،ملک عامر علی وینس قادری نےخطاب کیا۔
تازہ ترین