• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ پر 361دیگیں تقسیم ،صوبائی وزیر اختر ملک نے انتظامات کا جائزہ لیا

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی طرف سے عاشورہ کے موقع پر عزاداروں کیلئے لنگر اور سبیلوں کے انتظامات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے ہیں، 9اور 10محرم کو عزاداروں میں 361 دیگیں تقسیم کی گئیں، اس طرح 40ہزار سے زائد عزاداروں کو کھانا فراہم کیا گیا، عزاداروں میں 31 ہزار 800 پانی کی بوتلیں اور 31 ہزار 800 جوس کے ڈبے تقسیم کئے گئے، یہ لنگر ،پانی اور جوس شہر کے 15 مصروف مقامات پر تقسیم کیا گیا،صوبائی وزیر ڈاکٹراختر ملک نے ڈپٹی کمشنر،وسیم خان کے ہمراہ حرم گیٹ میں لنگر تقسیم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین