• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزا ت کیخلاف آپریشن،غیر قانونی سپیڈ بریکر ،ریمپ،گرین بیلٹ مسمار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ایم ڈی اے نے تجاوزا ت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ماڈل ٹائون بی بلاک کی مختلف سڑکوں پر موجود غیر قانونی سپیڈ بریکر ،ریمپ اور گھروں کے آگے روڈ کی حدود میں بنائے گئے غیر قانونی گرین بیلٹ توڑ دیئے ، ٹیم نے چوک کمہاراں والا سے خانیوال روڈ حسن آباد گیٹ نمبر 2تک اورچوک کمہاراں والا سے پیراں غائب (سمیجہ آباد)روڈ چوک باغ حسین تک روڈ کے دونوں اطراف روڈ کی حدود میں قائم پختہ و عارضی تجاوزات کو ختم کرکے موقع پر موجود سامان کو قبضے میں لے لیا ۔
تازہ ترین