• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے بری ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار

اپشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے ڈبل شاہ کے بھتیجے کو اغوا ء کرنے کے الزام میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی ، ملزموں کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، استغاثہ کے مطابق ہنگوسے تعلق رکھنے والے جمشید عرف ڈبل شاہ کے بھتیجے نوسالہ شہزاد کو اغواکیا گیا جسکے خلاف تھانہ فقیرآبادمیں ایف آئی آر2017 میں درج کی گئی، اغوائیگی کاالزام مفتی اسماعیل آفریدی، قاری اسماعیل، شوکت رحمان، مولانا رحمت اللہ، عارف، جواد اور آصف پرلگایا گیاکیونکہ ڈبل شاہ کیخلاف الزام ہے کہ اس نے ان ملزمان سے بھی رقم لی تھی اور واپس نہیں کی جس پران کے بھتیجے کو اغوا کیاگیا بعدازاں پولیس نے بچے کو چکدرہ سے بازیاب کرالیا تھا، اینٹی ٹیرارزم کورٹ نے اغوا برائے تاون کیس میں ملزمان کو بری کردیا تھا تاہم متعلقہ فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، گزشتہ روز ملزمان کیجانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے۔
تازہ ترین