• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اُٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا ہے۔

انڈونیشیا کا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا


میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اُٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا، جس نے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے قریبی ملکوں کو فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔

ملائیشیا کی تمام ریاستوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مضر صحت ہوا سے بچنے کے لیے ملائیشین حکام نے شہریوں میں 50 لاکھ ماسک تقسیم کیے ہیں۔

اس کے علاوہ ملائیشیا نے دھواں پڑوسی ملکوں تک آنے سے روکنےکے لیے انڈونیشیا سے فوری کوئی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں انڈونیشیا کے سماٹرا اور کلی منتن ریجن کے جنگلات میں آگ لگی تھی، جس کے باعث 2.3 ملین ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں آگ کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث لگی تھی۔

تازہ ترین