• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، ‎اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سہہ پہر4 بجے کمیٹی روم نمبر2 میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال، کشمیر سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارٹی کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی، ‎ملک میں بڑھتی مہنگائی، بےروزگاری اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین