• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی، محمد زبیر

ن لیگ آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی، محمد زبیر


سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اگرآرٹیکل 149 لگادیا گیا تو وفاق کا ڈھانچہ کمزور ہوگا، مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی تقسیم کےعلاوہ کیاچاہتی ہے؟یہ خطرناک کھیل ہے،پہلی مرتبہ کسی وفاقی حکومت نےآرٹیکل 149کی بات کی ہے، کراچی سےمنتخب پی ٹی آئی کےایم این ایز کہاں ہیں؟

محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں کئی مہینوں سےکچرے پر لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے، چندہ لے کر کراچی کو صاف کرنا بری طرح ناکام ہوا،علی زیدی کی کمیٹی کی وجہ سے مزیدمسائل پیدا ہوگئے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نےآرٹیکل 149نافذکرنےکی حیران کن بات کی ہے، ن لیگ نےگورنرراج اورآرٹیکل 149 کے بغیر کراچی میں امن بحال کیا۔ کراچی کوسندھ سےالگ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کو یاد دلانا چاہیے کہ وہ کہتے تھےان کا مینڈیٹ چوری کیاگیا۔

تازہ ترین