• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے سپاہی شہید


بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے ذریعے کبھی پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی پاک فوج کے جوان اس کی زد میں آتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولنگر سے تھا۔

تازہ ترین