مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ اسپیکر کو مجبورکیا گیا کہ اسیرانِ جمہوریت کے پروڈکشن آرڈر کو واپس لیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بھیج کر اپنے فاشسٹ چہرے سے ایک اور پردہ اتار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مِسنگ ممبران کے بغیر ایوان کو مکمل نہیں سمجھتے، لیڈر آف اپوزیشن کو معاملات پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا کہ اسپیکر سے باضابطہ اجازت لے کر آئینی معاملات پر بات کرنے کی درخواست کی۔
سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ صدر پاکستان پارٹی کا نہیں پورے ملک کا اور فیڈریشن کا صدر ہوتا ہے۔