• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: دوران پرواز جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی

کینیڈا:دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی


کینیڈین ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کینیڈا کے شہر ایبٹس فورڈ سے ایڈمنٹون  جانے والی کینیڈین ایئرلائن کی فلائٹ ٹیک آف ہوئی ہی تھی کہ اچانک جہاز کے انجن سے چنگاریاں بھڑکتی دکھائی دیں جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا جبکہ ایک مسافر نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجن میں شعلے پرندہ ٹکرانے کے باعث دکھائی دیئے تاہم آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کر کے طیارے کو بحفاظت اُتار لیا۔

تازہ ترین