• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر رومان رئیس ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی سیکنڈ الیون کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ میں مکمل فٹ نہیں ہوں اور ٹورنامنٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ رومان رئیس گذشتہ ڈیڑھ سال سے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہیں۔ سندھ کی سیکنڈ الیون میں ان کا متبادل بولر لیا جائے گا۔

تازہ ترین