آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا، ٹام پیری

ہیوسٹن( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین ٹام پیری نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور ہمیں ضرور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بات کرنی چاہئے اور دنیا میں انسانی حقوق کے جو مسائل موجود ہیں اسی وجہ سے ہمیں نئے صدر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کے ساتھ ملاقات میں کیا، یہ ملاقات آزاد جموں کشمیر کےامریکا میں مقیم کشمیری خاندانوں کے ساتھ ہیوسٹن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہونے والے صدارتی مباحثے سے ایک روز قبل ہوئی ، طاہر جاوید نے چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ صدارتی مباحثوں میں پارٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بات کریں اور اسکو بحث کا حصہ بنایا جائے۔ اس موقع پر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر، پارٹی کے وائس چیئرمین جیمی ہیریسن بھی اجلاس میں موجود تھے۔ طاہر جاوید نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں

بھی بھر پور انداز میں بات کی اور پارٹی قیادت کو کئی نکات سے آگاہی دی۔

دنیا بھر سے سے مزید