• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: رواں ماہ شامونڈا وائرس سے ایک مریض ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ رواں ماہ فرانس میں شامونڈا وائرس سے 1 مریض ہلاک ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انسان میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ معلومات کے مطابق عام آبادی کی صحت کو اس وائرس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شامونڈا وائرس بنیادی طور پر گائے، بھیڑ اور بکریوں میں پایا جا تا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید