• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا منفرد زیرِ آب پوسٹ باکس، آج بھی فعال

— تصویر سوشل میڈیا
— تصویر سوشل میڈیا

پوسٹ کارڈز بیرونِ ملک مقیم دوستوں اور اہلِ خانہ کو یادگار پیغام بھیجنے کا ایک منفرد اور کم خرچ ذریعہ ہیں۔

عموماً ڈاک خانے پرانی عمارتوں میں قائم ہوتے ہیں، یا پوسٹ باکس عوامی مقامات سے قریب ترین قائم ہوتے ہیں تاہم جاپان میں ایک ایسا پوسٹ باکس بھی ہے جو سمندر کی تہہ میں نصب کیا گیا ہے۔

جاپان کے صوبے واکایاما میں واقع سوسامی بے کے سمندر میں ایک منفرد پوسٹ باکس قائم ہے، جہاں سے خط بھیجنے کے لیے سمندر کی تہہ میں جانا پڑتا ہے، سوسامی انڈر واٹر پوسٹ آفس 1999ء سے فعال ہے اور یہاں سے آج بھی ہر سال 1500 سے زائد خطوط بھیجے جاتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس منفرد پوسٹ باکس کو سیاحوں کے لیے قابلِ دید مقام قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈاک خانہ دراصل ایک عام پوسٹ باکس ہے، جسے سمندر کی تہہ میں مضبوطی سے نصب کیا گیا ہے۔ 

جاپان پوسٹ نے اسے باقاعدہ طور پر خطوط ارسال و وصول کرنے والی پوسٹ باکس کی حیثیت سے تسلیم کر رکھا ہے، اس کا آغاز سیاحت کو فروغ دینے اور مزید سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید