ریاض میں سعودی تیل کمپنی کے صدر امین الناصر نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ توانائی کی مارکیٹ 3 ارب بیرل تیل کی سپلائی سے محروم ہو چکی ہے۔
امین الناصر کے مطابق ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل یومیہ ایک کروڑ بیرل تک بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
صدر سعودی تیل کمپنی نے مزید کہا ہے کہ 2030ء تک گیس کی پیداوار میں 80 فیصد اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔