• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کے اتحاد کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، مفتی محمد نعیم

کراچی (پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ امت مسلمہ کے اتحاد کے بغیر کشمیر وفلسطین کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،نیتن یاہو کامغربی فلسطین کو اسرائیل میں ضم کرنے کا بیان عالم اسلام کیلئے تشویشناک ہے، کشمیر میں ظلم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی کافائدہ اسرائیل مغربی فلسطین کو ضم کرکے اٹھانا چاہتا ہے،کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان مسلم حکمرانوں کی نااتفاقی اور خاموشی کا خمیازہ ہے جو عالم اسلام کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے،فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان یا عربوں کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ان مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کا ذمہ ہر مسلمان پر ہے۔

تازہ ترین