• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،محمد زبیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم آرٹیکل 149کے نفاذ کا اعلان کرنے کے لیے کراچی آرہے ہیں تو اپنے رسک پر آئیں،سندھ کا ایک شخص بھی آرٹیکل 149 کو قبول نہیں کرے گا، چندہ لے کر کراچی کو صاف کرنا بری طرح ناکام ہواہے،علی زیدی کی کمیٹی کی وجہ سے مزیدمسائل پیدا ہوگئے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ کہتے تھے کہ ان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، نہال ہاشمی، ناصر الدین محمود، خرم بھٹی، احسن زبیر ودیگر بھی موجودتھے، محمد زبیر نے کہا کہ پورے شہر میں کچرے پر سیاست ہورہی ہے، ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر کی بچکانہ طریقے سے صفائی کی جارہی ہےہم نے آرٹیکل 149لگائے بغیر شہر کو پرامن بنایا،یہ کچرا اٹھانے کے لئے 149لگانے کی بات کررہے ہیں۔

تازہ ترین