• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وغیرہ کی درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کا 7 رکنی بنچ17 ستمبر سے کرے گا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسی وغیرہ کی درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا 7 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ،جوکہ 17 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا ،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ان درخواستوں کی سماعت کیلئے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس عجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے ، واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ،چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اورممبر جسٹس گلزار احمد اس بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے،یہ بھی یاد رہے کہ صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی،پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،اور عابد حسن منٹو وغیرہ نے بھی آئینی درخواستیں دائر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیس کی روشنی میں اس درخواستوں کی سماعت کے لئے فل کورٹ بنچ کی تشکیل کی استدعا کی تھی ۔

تازہ ترین