اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آئینہ دکھادیا اور احتساب کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کر کے اسے سیاسی انجینئرنگ سے پاک کرنے پر زور دیاہے ۔حکومت نے کرپشن ختم کرنا ہوتی تو سب سے پہلے اپنی صفوں میں موجود کرپٹ لوگوں کو پکڑتی، احتساب کی یکطرفہ گاڑی چل رہی ہے ۔وہ لوگ بھی حکومت میں بیٹھے ہیں جن کا اپنا احتساب ہوناچاہیے ۔ قانون کی بالادستی اور حکمرانی کی راہ میں کرپشن بلاشبہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ حکومت نے کرپشن ختم کرنا ہوتی تو سب سے پہلے اپنی صفوں میں موجود کرپٹ لوگوں کو پکڑتی ۔