• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست ، وفاق سے جواب طلب

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب آرڈیننس 1999کی شق 6 بی آئین کے آرٹیکل 48 سے منافی ہے جسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے مزیدموقف اپنایا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر پاکستان کر سکتا ہے۔صدر پاکستان نے چیئرمین نیب کے تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بغیر ازخود کی اور بعد میں مشاورت کی گئی ۔
تازہ ترین