• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیریٹیز کیلئے وراثت کے تحائف دینے والوں کی شرح میں 53 فیصد اضافہ

لندن( پی اے ) کوآپریٹوز کو قانونی خدمات فراہم کرنے والےادارے کے ڈیٹا کے مطابق چیریٹیز کیلئے وراثت کے تحائف دینے والوں کی شرح میں سال بہ سال اضافہ ہورہاہے اور اب ان کی شرح میں 53 فیصد اضافہ ہوگیا ہے،ادارے کا کہناہے کہ گزشتہ12 ماہ کے دوران کوآپریٹو کی جانب سے جو ہزاروں وصیتیں لکھی گئی ہیں ان سے ظاہرہوتاہے کہ لوگ زیادہ مخیر اور فراخدل ہوتے جارہے ہیں اور چیریٹیز کیلئے تحائف چھوڑ رہے ہیں،اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 سے جون2019 کے دوران لکھی گئی وصیتوں میں اس قبل کی اسی مدت کے مطابق چیریٹیز کووراثت تحفے میں دینے میں کی شرح میں ہونے والے 53فیصد اضافے کاجائزہ لیاگیاتو یہ بات سامنے آئی کہ سب سے زیادہ وراثت کینسر کی روک تھام اور کینسر کے مریضوں کیلئے کام کرنے والی چیریٹیز کو دینے کی وصیت کی گئی اس کے بعد جانوروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی چیریٹیز ،بین الاقوامی چیریٹیز ،بچوں سے متعلق چیریٹیز،مقامی مسائل حل کرنے کیلئے کام کرنے والی چیریٹیز ،لوگوں کی جان بچانے والی چیریٹیز، مذہبی مقاصد کیلئے کام کرنے والی چیریٹیز غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی چیریٹیز اور بے گھروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی چیریٹیز کے علادہ ہسپتالوں یعنی علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے والی چیریٹیز اور ریسرچ فائونڈیشنزشامل ہیں۔ ان کے علاوہ معمر افراد کی مدد کرنے والی چیریٹیز بھی وراثت کیلئے نامزد کرنے والی چیریٹیز میں شامل ہیں،غربت اور بے گھری ختم کرنے کیلئے کام کرنے والوں کیلئے وراثت کی نامزدگیوں میں اس سال قبل کے مقابلے میں 227 فیصد اضافہ ہوا جبکہ معمر افراد کی مدد اور معاونت کیلئے کام کرنے والوں کیلئے وراثت میں نامزدگی کی شرح میں 174 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
تازہ ترین