• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ٹورازم پرکریک ڈائون کیلئے فنڈنگ میں ایک ملین پونڈ اضافہ

لندن ( پی اے ) ہیلتھ ٹورازم پر کریک ڈائون کیلئے فنڈنگ میں ایک ملین پونڈ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزرا نے وزیٹرز سے بقایاجات وصول کرنے کی تحریک کیلئے ایک ملین پونڈ کا اعلان کرتے ہوئے ہیلتھ ٹورازم پر کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکریٹری صحت میٹ ہانکوک نے ایک ٹیم کو سات ہندسوں کی فنڈنگ حوالے کرتے ہوئے انہیں ایسے سمندر پار وزیٹرز سے رقوم کی وصولیابی کا ہدف دے دیا ہے جو برطانیہ میں قیام کے دوران ہیلتھ کیئر کی مد میں اپنے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں ۔ ڈپارٹمنٹ فار ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر نے کہا ہے کہ ’’وزیٹرز کی ایک بڑی تعداد ‘‘نے اپنے ذمہ واجبات ادا نہیں کئے ہیں. مسٹر ہانکوک نے کہا ہے کہ یہ امر منصفانہ ہے کہ ہم سمندر پار وزیٹرز سے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کا تقاضہ کریں۔وزیراعظم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ بریگزٹ کے بعد آسٹریلین طرز پر پوائنٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صرف اچھی طرح ہنرمند ورکرز برطانیہ آئیں۔موجودہ قوانین کے مطابق جو افراد برطانیہ میں قیام پذیر ہیں جوکہ برطانوی شہری نہیں اور نہ ہی ان کا یورپین اکنامک ایریا سے تعلق ہے، انہیں برطانیہ میں عارضی قیام کیلئے ویزہ کی درخواست کے ساتھ ہیلتھ فیس کی ادائیگی ضروری ہے۔
تازہ ترین