• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سپر پاور بننے کی راہ میں پاکستان رکاوٹ ہے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کی مظفر آباد میں پریس کانفرنس  


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپر پاور بننے کی راہ میں پاکستان رکاوٹ ہے، پاکستان کی معیشت کمزور ہوسکتی ہے لیکن پاکستان کا دفاع کمزور نہیں ہے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی کی عقل جواب دے گئی ہے، اب اسے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے حملہ کیا تو کشمیر کی آزادی تک جنگ ہوگی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر سےغداری کرنے والا یزیدی قافلے کا حصہ ہوگا، شاہ محمود قریشی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود بڑی محنت کر رہے ہیں، زبان پھسل گئی ہوگی۔

تازہ ترین