• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سلامتی کونسل کو کشمیر میں کرفیو ختم کروانا ہوگا‘

ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر مباحثے سے خطاب


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظر انداز کرنا ادارے کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے جبکہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدارآمد نہ ہونے کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبرمیں اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں کردار ادا کرنا ہوگا اور سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی رکوانا ہوگا۔

تازہ ترین