آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر16؍محرم الحرام 1441ھ 16؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے۔

عدالت نے 30 ستمبر تک پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے علیم خان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: علیم خان کو انکوائری کے مرحلے میں گرفتار کیا گیا

یہ بھی پڑھیے: فواد چوہدری کا علیم خان کے مقدمے پر بیان

اس کیس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید