• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر اعلی کے مشیر محمد عون چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد عون چوہدری کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عمرہ سے واپسی پر صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، عوامی فلاح کے تقاضے پورے نہ کرنے والے وزرا ءکو ہٹایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں

اس سے قبل شہباز گل نے آج صبح ٹوئٹر کے ذریعے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔


علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ان کے استعفے کے حوالے سے ایک پرچے کا عکس وائرل ہو رہا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام نہ کرنے والے مزید وزرا کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ بعض وزرا مواقع ملنے کے باوجود تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم سے اپنی حالیہ ملاقات میں انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر تعینات کیا گیا ہے۔

آصف محمود وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔

تازہ ترین