• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق اور عون چوہدری کے گھر سے چور 3موبائل لیکرفرار

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) تحریک انصاف کے رہنماوں نعیم الحق اور عون چوہدری کے گھر میں چوری کی واردات،عون چوہدری کے تین موبائل فونز چورلے اڑے جن میں عمران خان اور پارٹی سے متعلق اہم معلومات موجود ہیں، نعیم الحق نے چور کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے ۔  رپورٹ کے مطابق نعیم الحق اور عون چوہدری بنی گالہ کے قریب ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں،جہاں نامعلوم چور عون چوہدری کے تین قیمتی موبائل اور ساٹھ ہزار روپے لیکرفرار ہو گئے،نعیم الحق نے چور کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق چوری ہونے والے موبائل فون میں چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی سے متعلق اہم معلومات موجود تھیں۔ واقعے کے بعد عون چوہدری اور نعیم الحق فوری طور پر نے بنی گالہ تھانے میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی،پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی عون چوہدری بنی گالہ سیکریٹریٹ کے سربراہ بھی ہے جبکہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رہ چکے ہیںظ۔

تازہ ترین