آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو خوش حال بلوچستان کے تحت منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ نو تعمیر شدہ نسٹ کیمپس کوئٹہ کا افتتاح بھی کیا۔
آرمی چیف نے جنوری 2017ء میں اس کیمپس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، نسٹ کا نو تعمیر شدہ کیمپس 2 سال 8 ماہ میں مکمل ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء سے خطاب بھی کیا۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے ہونہار نوجوانوں کو سراہتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں مواقع کے لیے خود کو تیار کریں۔