• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈنگ کے دوران بیلون درخت سے جا ٹکرایا


امریکا میں ہاٹ ایئر بیلون کی ہنگامی لینڈنگ نے لوگوں کوحیران و پریشان کردیا۔

امریکی ریاست ایریزوناکے شہر Tucsonمیں ہاٹ ایئر بیلون لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوا اور یوں بیلون میں بیٹھے پائلٹ نے نیچے سڑک پر ہنگامی لینڈ نگ کی جبکہ لینڈنگ  کے دوران بیلون درخت سے جا ٹکرایا، تاہم وہاں موجود راہگیروں نے بیلون میں بیٹھے افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین