• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی اینٹی کرپشن کی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے پوچھ گچھ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملاقات کی۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیورچرڈسن اچانک کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی۔

ملاقات میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر کرنل (ر) عثمان بھی موجود تھے، اسٹیو رچرڈسن نے منصور اختر سے عمر اکمل کے الزامات پر پوچھ گچھ کی۔

آئی سی سی کے نمائندے نے فکسنگ کے الزام پر معلومات حاصل کیں۔ عمر اکمل نے الزام لگایا تھا کہ گلوبل لیگ میں انہیں منصور اختر نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

عمر اکمل نے کہا تھا کہ منصور اختر نے ان کو کینیڈا میں اپنے ہوٹل میں بلایا اور لابی میں ہونےو الی ملاقات میں انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

تازہ ترین