• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حمزہ خان کمیٹی کے چیئرمین جبکہ 5رکنی کمیٹی کے ممبران میں سکندر خٹک، منیر احمد خان سدھانا، سید حسن نجیب شاہ اور کرنل مجاہد اللّٰہ ترین کے نام شامل ہیں۔ 

نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فٹبال کے امور کو چلانے کے ساتھ ملک میں کلبوں کی مناسب رجسٹریشن،کلبوں کی جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے ساتھ فیفا اور اے ایف سی کی مدد سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لئے انتخابی ضابطہ تیار کرنے اور اس کی توثیق کرے گی۔

یہ کمیٹی 15 جون 2020 ء تک پی ایف ایف کے احاطے اور بینک اکاؤنٹس کو کنٹرول کرے گی، 20 ستمبر 2019 ءکے بعد پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیا جائے گا۔

فیفا کونسل کے بیورو کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لئے نارملائزیشن کمیٹی کے تقرر کرنے کے فیصلے اور فیفا، اے ایف سی سے مشاورت اور انٹرویو کے عمل کے بعد اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین