• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈبلیو ایم سی کی طرف سے کنٹریکٹر کو دوہری ادائیگیوں کی تحقیقات

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) باخبرذرائع کے مطابق نیب نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے کنٹریکٹر البیراک کو دوہری ادائیگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق البیراک کو کنٹریکٹ کی مد میں ادائیگی کے ساتھ ساتھ اضافی ورک فورس کی الگ سے ادائیگی کی جارہی ہےجس کا نوٹس نیب نے لیا ہے،ڈبل پیمنٹ کی مد میں اب تک ایک ارب 30کروڑ روپے کے لگ بھگ ادائیگیاں ہوچکی ہیں،حالانکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس پر تحفظات اٹھائے تھے۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بتایا گیا کہ نیب سے معاملہ کلیئر کرایا گیا ہےجبکہ نیب نے جواب دیا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصلہ میں خودمختار ہے۔ڈبل ادائیگی کے حوالے سے موجودہ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی ڈبل ادائیگی نہیں ہورہی ہے ۔ میاں بہزاد عادل نے کی نہ ہی میں نے کی ہے۔اصل میں البیراک کی دو الگ الگ انوائس ہوتی ہیں۔ایک کوڑا کلیکشن اور دوسری تنخواہوں کی ادائیگی کی ہوتی ہےاور یہ کنٹریکٹ کے مطابق ہے۔
تازہ ترین