• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین اینڈ کلین ملتان کانفرنس،تاجروں کا ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی میزبانی میں گرین اینڈ کلین ملتان کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے بارے شہر کے تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس ہوئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی، معاون خصوصی جاویداخترانصاری اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی ، ممبران صوبائی اسمبلی واصف راں، سلیم اختر لابر،ظہیرالدین خان اور سبین گل،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ،وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری و دیگرنے شرکت کی،زین قریشی نے کہا کہ ضلع میں درخت لگانے کے لئے ماسٹر پلان بنایا جائے، ندیم قریشی نے کہا کہ میری تمام صلاحیتیں ملتان کو گرین اینڈ کلین بنانے کے حاضر ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہریوں کو درختوں اور صفائی کا تحفہ دینا چاہتے ہیں ہمارا پلان ہے کہ ہر گلی اور مارکیٹ میں کوڑادان رکھا جائے، شہریوں کی مدد کے بغیر مہم کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں مہم کا فوکل پرسن ہو نگے، واصف راں،سلیم لابر ا، ظہیر الدین،جاوید اختر انصاری ،اعجاز جنجوعہ نے بھی خطاب کیا ،وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی شجرکاری میں معاونت کے لئے تیار ہے، کانفرنس میں تاجر برادری نے ایک د کان ایک شجر کے سلوگن کے تحت مہم میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ تاجر برادری شہر میں ایک لاکھ پودے لگائے گی۔
تازہ ترین