وینزویلا پر ایک اور امریکی حملے کی دھمکی کے بعد عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے ہتھیار ڈال دیے اور امریکا کو تعاون کی پیشکش کردی۔
دارالحکومت کراکس سے خبر ایجنسی کے مطابق عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے ایک بیان میں مفاہمتی لہجہ اختیار کرتے ہوئے غیر متوقع طور پر امریکا کو مشترکہ ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک ایجنڈے پر تعاون کرنے کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ باعزت تعلقات کی جانب پیش قدمی کو ترجیح دے رہی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے امریکی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکا منتقل کیے جانے اور امریکی فوجی کارروائی کو تیل کی دولت سے مالا مال وینزویلا کے وسائل پر غیر قانونی قبضہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی۔
ڈیلسی روڈریگز کو صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرکے امریکا لیجائے جانے کے بعد وینزویلا کی سپریم کورٹ نے عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا ہے۔