آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاک سری لنکا سیریز: آئی سی سی سیکیورٹی کا جائزہ لے گی

پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے آفیشلز کی تقرری سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئںٹی میچز کی سیریز کراچی اور لاہور میں کھیلی جانی ہے، پہلے مرحلے میں ون ڈے سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے کراچی میں ہو گا۔

سیریز کے لیے  آئی سی سی نے میچز آفیشلز کا تقرر کرنا ہے لیکن آئی سی سی اپنے آفیشلز کی سیکورٹی کے لیے خود جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کیخلاف ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی آفیشلز بھیجنے کا فیصلہ کرے گی۔

2015ء میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستانی و زمبابوین آفیشلز نے میچ سپر وائز کیے تھے، آئی سی سی نے تیسرے ممالک کے ریفریز یا امپائرز نہیں بھیجے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: تھریمانے اور شنکانا سری لنکا کی قیادت کریں گے

آئی سی سی نے خصوصی طور پر پی سی بی کو میچ آفیشلز کا تقرر کرنے کی اجازت دی تھی، آئی سی سی نے سیکیورٹی وجوہات پر آفیشلز تعینات نہیں کیے تھے۔

2017 میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈ سن میچ ریفری تعینات کیے گیے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید