پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستان میں ہی ہوگی، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے، جبکہ بابر اعظم ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم مینجر کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کے اسکواڈ کا فائنل اعلان ایک ہفتے میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی پر فارمنس میں تسلسل نہیں ہے، صرف کپتان کو مورد الزام ٹہرانا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹلیے جاچکے ہیں اور انہیں مسلسل چیک کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھا جاسکے۔